رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد پولیس نے جامع سیکیورٹی پروگرام مرتب کرلیا

ہفتہ 1 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد پولیس نے جامع سیکورٹی پروگرام مرتب کرلیا ہے، جس کے تحت 3300 سے زائد افسران ضلع بھر میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

رمضان المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حو الے سے ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، زونل ایس پیز، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، ایس ایچ او کی تنزلی

ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جواد طارق نے پولیس افسروں پر زور دیا کہ وہ آ رام اور نیند عوام کی حفاظت کی خاطر قربان کرتے ہوئے عبادت گاہوں، مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز اور دیگر اہم مقاما ت کی حفاظت یقینی بنائیں۔

انہوں نے مشکوک لوگوں پر کڑی نظر رکھنے اور موجودہ حالات کے مطابق تمام پولیس افسران کو سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہو ں میں داخل ہو نے کے لیے ایک گیٹ استعمال کیا جائے اور ہر شخص کی چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر ممکن بنائی جائے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ پارکنگ کو مسا جد اور امام بارگاہوں سے دور رکھا جائے اور پولیس کے علاوہ پرائیویٹ گارڈز اور مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کی جانب سے منتخب افراد ڈیوٹی سر انجا م دیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا سحراور افطار کے اوقات میں ڈیوٹی پرمامور پولیس افسران کو سحر ی اور افطاری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کارروں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

مزید پڑھیں: شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال

ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ نماز کے اوقات میں ایس ڈی پی اوز اور افسر مہتمم تھانہ جات خود ڈیوٹیاں چیک کر یں۔ ’نما ز، تراویح اور افطاری کے اوقات میں چوکنا رہیں اور ڈیوٹی دلچسپی اور حب الو طنی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا آ رام اور نیند عوام کی حفاظت کی خاطر قربان کر یں۔‘

ڈی آئی جی اسلام آ باد جواد طارق نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سستا رمضان بازاروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں، مساجد بشمول خواتین کے لیے تراویح کی ادائیگی کے لیے مختص کی گئی جگہوں کی سیکیورٹی کو بھی فول پروف بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ