دارالعلوم حقانیہ میں دہشتگردی کا واقعہ ہماری پالیسیوں کا شاہکار ہے، اسد قیصر

ہفتہ 1 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دبانے میں لگی ہوئی ہے، گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ میں پیش آنے والا دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت اور ہماری پالیسیوں کا شاہکار ہے۔

اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں امن وامان کے لیے پالیسی ناگزیر ہے، افغان پالیسی پر کام ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں شہید ہونیوالے مولانا حامدالحق حقانی کون تھے؟

اسد قیصر نے کہاکہ اس وقت ہماری پارلیمنٹ جعلی ہے، ضروری ہے کہ ملک میں فری اینڈ فیئر انتخابات کرائے جائیں۔ عید کے بعد اس حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں رکاوٹوں کی کوئی پرواہ نہیں، اگر کسی نے روکنے کی کوشش کی تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا صوبہ اس وقت حالت جنگ میں ہے، اور ہمارا واحد مطالبہ ہے کہ ہمیں صوبے میں امن چاہیے۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ دہشتگردی ہے، میاں افتخار

اس موقع پر اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ دہشتگردی ہے، خارجی اور اندرونی پالیسی پر کام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ دارالعلوم حقانیہ میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشتگردی کی لہر کس حد تک خطرناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبے کے ہر ضلع میں دہشت گردوں کی تنظیمیں موجود ہیں، اور کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں جے یو آئی س کے سربراہ حامد الحق حقانی کی نماز جنازہ ادا، مبینہ خود کش حملہ آور کی تصویر جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مولانا سمیع الحق مرحوم کے فرزند مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری