چترال میں روسی باشندے نے کشمیری مارخور کا کامیاب شکار کیا ہے، جس کے ساتھ ہی ہنٹنگ کا سیزن اختتام پذیر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار
چترال کے گول نیشنل پارک میں روسی شکاری نے نان ایکسپورٹ ایبل کشمیری مارخور کا شکار کرلیا، جس کے ساتھ ہی چترال میں ہنتٹنگ سیزن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

روسی شکار مارخور کے ساتھ
شکار کے لیے تقریباً 2 کروڑ روپے کی بولی دینے والے روسی شکاری Alexey Kim نے آج دن 11 بجے چترال گول نیشنل پارک میں نان ایکسپورٹ ایبل کشمیری مارخور کا شکار کیا۔
شکار کیے جانے والے مارخور کے سینگوں کی لمبائی تقریباً 55 انچ بتائی جاتی ہے، اس حساب سے یہ ایک بڑا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں استور مارخور کے شکار کا سیزن ختم، کتنے کروڑ روپے حاصل ہوئے؟
پولیس سیکیورٹی اور FRO اسٹاف آن ڈیوٹی موجود ہیں۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ آفیسر ان اور صدر CGNP VVC سلیم الدین بھی ہمراہ موجود ہیں۔ یاد رہے کہ یہ سال 2025 کا آخری شکار تھا۔














