اسحاق ڈار پاکستان سے کیسے لندن روانہ ہوئے، مفتاح اسماعیل نے اندرونی کہانی بتادی

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے 2017 میں اس وقت کے وزیر خزانہ اور  موجودہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے لندن پہنچنے کی تفصیل بتادی ہے جب پانامہ کیس میں ان کی گرفتاری کے وارنٹس جاری ہوئے تھے۔

ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا جہاز لے کر وسط ایشیا گئے، وہاں سے جہاز واپس بھیج دیا اور کہا کہ میں عمرے پہ جارہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا پھر نگراں حکومت آگئی، اسحاق ڈار

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس کے بعد اسحاق ڈار نے کہا کہ میں کمر کا طبی معائنہ کروانے لندن روانہ ہورہا ہوں، اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نہیں بتایا تھا کہ وہ لندن جارہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مجھے وزارت خزانہ سے کیوں نکالا گیا، مقصد یہ تھا کہ اسحاق ڈار صاحب کو لے کر آئے، بھلے میں نے دنیا کی بہت بڑی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہو، 35 سال سے پاکستان میں بزنس کررہا ہوں مگر مجھے نکالنا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان میں زیادہ جمہوری مادہ نہیں، کسی حکومت مخالف اتحاد میں شامل نہیں ہورہے، مفتاح اسماعیل

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جنرل باجوہ صاحب پر جو بھی دباؤ تھا اس کی وجہ سے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بات مان لو اور اسحاق ڈار پر کیس ختم کرو اور یوں وہ ان کو لے آئے۔

مسلم لیگ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خاندانی پارٹی ہے، ایک بیٹی وزیراعلیٰ ہیں، چھوٹا بھائی وزیراعظم ہیں، سمدھی نائب وزیراعظم ہیں۔ کیا 13 کروڑ آبادی والے پنجاب کے اندر ایک ہی خاندان ہے جو وزیراعلیٰ دے سکتا ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا تیل و گیس کے شعبے میں بڑا حصہ لینے جا رہا ہے، صوبے کے حقوق کے لیے مل کر لڑیں گے، مزمل اسلم

اسرائیل کا غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا پر حملہ، پاکستانیوں سمیت 430 رضاکار گرفتار

ٹوٹتے رشتے، بکھرتے گھرانے: اسلام آباد میں طلاق اور خلع کے کیسز میں خوفناک اضافہ

بنگلہ دیش کے اعلیٰ سول افسران کے وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

سائنسدانوں نے حیران کن کامیابی حاصل کرلی، مصنوعی انڈوں سے چوزوں کی پیدائش

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا