وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل  قرعہ اندازی ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو سولر پینل انسٹالیش پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کومہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں جس میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا افتتاح، کتنے صارفین مستفید ہوسکیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر میں صوبہ بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہو گی جبکہ جولائی کے آخرتک فری سولر پینل سکیم کا پہلا فیز مکمل ہو جائے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری انرجی نے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے بتایا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں 94483 سولر سسٹم لگائے جائیں گے جبکہ صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فری سولر پینل سکیم کے لئے 861000 صارفین نے اپلائی کیا، فری سولر پینل سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا، 0.55 کلوواٹ کے 47182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47301 سسٹم انسٹال کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 یونٹ ماہانہ تک بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائے گا، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: سولر نیٹ میٹرنگ بجلی کے صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کے احکامات جاری

فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او ررہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے، سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لیے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔

سیکرٹری انرجی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا جبکہ اس اسکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان