وزیر اعلیٰ پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا افتتاح، کتنے صارفین مستفید ہوسکیں گے؟

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے، اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ صارفین کو سولر پینل مفت فراہم کیے جائیں گے۔

پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے مفت سولر پینل کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سولر پینل فنانسنگ اسکیم کو آسان تر بنایا جائے، مریم نواز کے احکامات

اس موقع پر وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ فری سولر پینل اسکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف فراہم کرنا ہے، انہوں نے بتایا کہ فی یونٹ 14روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73لاکھ صارفین مستفید ہوئے، عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لیے ہی خرچ ہوں گے-

صوبائی سیکریٹری انرجی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم اور فری سولرپینل اسکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ بھی کم ہوگا۔

مزید پڑھیں:سی پیک کے اپ گریڈڈ وژن میں پنجاب کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے؛ چینی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے، صوبہ بھر میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا۔

100 یونٹ ماہانہ بجلی صرف کرنے والے 52 ہزار 19صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت ملے گا۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں جھینگے کی فارمنگ کا پائلٹ پراجیکٹ، مریم نواز نے مراعات کا اعلان کردیا

سیکریٹری انرجی کے مطابق پنجاب کے بجلی صارفین فری سولر پینل اسکیم کے لیے 8800 پرایس ایم ایس بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، سی ایم فری سولر پینل اسکیم کی رجسٹریشن کے لیے پورٹل cmsolarscheme.punjab.gov.pk پر آن لائن بھی اپلائی کیاجاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم میں شفافیت کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی، مفت سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی، سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لیے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: اپوزیشن رکن پارلیمان پر قاتلانہ حملہ، بی جے پی ذمہ دار قرار، ابھیشیک بینرجی کی عدلیہ اور پولیس پر سخت تنقید

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی کوششیں جاری، ایرانی جزیرے قشم پر 2 میزائل حملے

ٹرمپ نے سوسی وائلز کو چیف آف اسٹاف کے عہدے سے ہٹا دیا، اسٹیفن ملر نئے وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف مقرر

ٹرمپ اور نیتن یاہو کو انتخابات میں بڑا دھچکا، کیا غزہ، ایران اور فلسطین کے معاملے پر امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان؟

کرپشن الزامات: مریم نواز اور چوہدری سالک آمنے سامنے، کیا ن لیگ اور مسلم لیگ ق کا اتحاد خطرے میں ہے؟

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟