بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کہا ہے کہ عمران خان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں نہ ان کے دماغ میں انفیکشن ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان صحت مند لگ رہے تھے، خوش بیٹھے تھے لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ باہر ہم کتنا پریشان تھے، ان کو تو نہیں پتا کہ باہر ان کی صحت کے بارے میں کس قسم کی افواہیں پھیلائی جارہی تھیں، ان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہوجائے، علیمہ خان
علیمہ خان نے کہا کہ جو لوگ ان کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ یہ بتا دیا کریں کہ ان کے ذرائع کیا ہیں، ہم ہمیشہ سنتے ہیں کہ لوگوں کے پاس ذرائع ہیں تو وہ ہمیں بھی بتا دیں کیوں کہ ہمارے پاس کوئی ذرائع نہیں ہیں کہ عمران خان کی صحت کا پوچھیں، ہم اگر جیل سپرینٹنڈنٹ کو بھی فون کریں تو وہ ہمارا فون اٹینڈ نہیں کرتے۔
🚨 عمران خان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے عمران خان بلکل تندرست ہیں عمران خان خوش ہیں
علیمہ خان نے عمران خان کی صحت کے متعلق جھوٹ پھیلانے والوں سے Source مانگ لیا
علیمہ خان کا عمران خان کو تندرست رکھنے پر بھی واضح پیغام pic.twitter.com/k7XZQ6eiVz
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) March 4, 2025
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر عمران خان کے کان پر بات کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر باتیں چل رہی ہیں کہ عمران خان کے دماغ میں انفیکشن چلا گیا ہے، یہ لوگ کیا بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کچھ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھمکی دی گئی کہ آپ کی اے آئی ویڈیوز بنا لیں گے، علیمہ خان
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کچھ ہونا بھی نہیں چاہیے، اگر یہ عمران خان کے ساتھ کچھ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو یہ بھول جائیں، ہم اور سارے پاکستانی عمران خان کی حفاظت کریں گے۔