عدالتی ذمہ داریوں سے فارغ عمران خان نے کیا یا علیمہ خان نے؟ فیصل چوہدری نے بتادیا

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی بہت غصے میں تھیں، انہوں نے سب کی دھلائی کی ہے کہ پارٹی ایکٹو ہونی چاہیئے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دینے کی وجوہات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیل کی ایک پٹیشن کی ذمہ داری وکیل ظہیر عباس چوہدری کو سونپ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا، نئے ترجمان کا بھی اعلان

فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت گوہر خان اور سلمان اکرم راجا کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں۔ تمام پارٹی قیادت احتجاج میں شریک ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا تھا۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی قیادت، سینیئر وکیلا اور فیملی ممبران کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی قیادت ڈکٹیشن بہت لیتی ہے، فیصل چوہدری

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روکتے ہوئے یہ ذمہ داری وکیل ظہیر عباس چوہدری کو سونپ دی ہے اور نیاز اللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی