وی نیوز کے پروگرام ’نیک لوگ‘ میں عتیق آفریدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2005 کے تباہ کُن زلزلے میں بہت زیادہ نقصان ہوا تھا، پاکستانی قوم نے اس مشکل گھڑی میں متاثرین کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا۔ اس وقت مجھے بھی وقت سوشل ورک کا شوق پیدا ہوا، اس کے لیے میں نے اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں دوستوں کو ساتھ ملا کر سوشل ورک شروع کر دیا اور 23 مارچ 2016 کو باقاعدہ ’ Act of Kindness ‘کے نام سے ایک ادارہ بنایا اور اس کے بعد سے ہم اس چھتری تلے رفاہی کام کر رہے ہیں۔
اس ادارے کے تحت ہم بلڈ ڈونیشن، راشن ڈیسٹیربیوشن، فری میڈیکل کیمپ، افطار دسترخوان اور واٹر پمپ وغیرہ جیسے کار خیر میں مصروف ہیں۔ شروع میں ہمارے ساتھ صرف 3 لوگ تھے، مگر اب ہمارے پاس 10 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ممبرز ہیں۔