روہت شرما کا مستقبل کیا ہوگا؟ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل اہمیت اختیار کرگیا

جمعہ 7 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے مستقبل سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا نتیجہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ روہت شرما مستقبل میں ٹیم کے کپتان رہیں گے یا نہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے اپنے ذرائع سے خبر دی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی نظریں اس وقت اگلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور 2027 کے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں اور بورڈ چاہتا ہے کہ کوئی ایسا کپتان مقرر کیا جائے جو ان اہم ایونٹس میں ٹیم کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکتا ہو۔

مزید پڑھیں: روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر اور گنگولی پیچھے رہ گئے

بھارتی اخبار نے یہ بھی بتایا کہ دورہ آسٹریلیا سے واپسی پر کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگارکر نے مستقبل سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ اور روہت شرما سے تبادلہ خیال کیا اور اپنے ارادوں سے آگاہ کیا جس پر نہ بورڈ نے اعتراض کیا اور نہ ہی روہت شرما نے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ روہت شرما سمجھتے ہیں کہ ابھی ان میں کرکٹ باقی ہے اور وہ ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں اور ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ وہ خود کرنا چاہتے ہیں، لیکن ساتھ وہ اس بات پر بھی راضی ہیں کہ کسی نئے کھلاڑی کو ابھی کپتان بنادیا جائے تاکہ اگلے بڑے ایونٹس کے لیے وہ تیار ہوسکے۔ روہت شرما کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی کے مستقبل پر بھی بات ہورہی ہے مگر اس پر زیادہ توجہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ’میں نے باڈی شیمنگ نہیں کی‘، روہت شرما کو موٹا کہنے پر کانگریس رہنما پر تنقید

بھارتی کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل اور روہت شرما کے فیصلے کا انتظار کررہا ہے، اگر فائنل کے بعد روہت شرما ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتے ہیں تو فورڈ فوری طور پر مستقبل سے متعلق کوئی فیصلے کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مہندرا سنگھ دھونی بھی ریٹائرمنٹ سے 2 سال کرکٹ کپتانی سے مستعفی ہوگئے تھے اور یوں ویرات کوہلی کو 2019 کے ورلڈ کپ سے قبل کپتانی کرنے کا موقع مل گیا تھا۔

مزید پڑھیں: روہت شرما کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہونے کے قریب، نیا بھارتی ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟

دوسری طرف یہ بات بھی ہورہی ہے کہ روہت شرما کے بعد بھارتی ٹیم کی قیادت کس کو سونپی جائے، اس حوالے سے سب سے پہلا نام تو نائب کپتان شبھمن گل کا آرہا ہے مگر ان کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ ابھی بہت ناتجربہ کار ہے، لیکن اگر ورلڈ کپ سے پہلے انہیں یہ ذمہ داری دے دی جائے تو اگلے 2 سال میں وہ اچھے کپتان بن سکتے ہیں۔

دوسری طرف فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا نام بھی لیا جارہا ہے مگر ان کے فٹنس مسائل کے سبب یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدارت کے بعد وزارت عظمیٰ: اسرائیل میں بیحد مقبول ہوں، وزیراعظم کا انتخاب لڑوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ’عندیہ‘

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور

عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

حج سیزن 2026: سعودی حکام کے خصوصی انتظامات، آب زم زم کی روزانہ لاکھوں افراد تک فراہمی یقینی

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

ویڈیو

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟