روہت شرما کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہونے کے قریب، نیا بھارتی ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟

اتوار 16 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی سے قبل فارم میں آگئے، 487 دن بعد سینچری جڑ دی

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون میں انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی سربراہی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار رکھنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ حال ہی میں ایک انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب ریکوری کے بعد بھی انہیں احتیاطاً چیمیئنز ٹرافی کے لیے ترتیب دیے گئے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تاکہ وہ آئندہ ٹیسٹ میچز کے لیے مکمل طور پر تیار رہے۔

یہ بھی پڑھیے:  کیا روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا؟

روہت شرما کی سال 2024 میں بطور کھلاڑی اور ٹیسٹ کپتان کارکردگی مایوس کن رہی اور ان کی سربراہی میں بھارتی ٹیم کو 6 ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جن میں ہوم گراونڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ واش بھی شامل تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحات کے بعد معطلیاں، تحقیقات اور پھر خاموشی؛ سانحہ پمز نے خامیاں بے نقاب کردیں

موڈیز کے ہاں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، ملک کو کیا معاشی فوائد حاصل ہوں گے؟

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا، ماہر

پیپلز پارٹی آئندہ ماہ بہاولپور اور ہزارہ کو صوبے بنانے کی آئینی ترمیم لائے گی، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

ویڈیو

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا، ماہر

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ