کراچی کا وہ محلہ جہاں سے لٹنے کے ڈر سے کوئی گزرتا نہیں تھا، لیکن ایسا کیا ہو گیا کہ اب لوگ وہاں گھومنے آتے ہیں؟
کراچی میں بہت سے ایسے علاقے ہیں جن کے بارے میں ہے کہ وہاں سے کوئی بھی غلطی سے گزرا تو وہ لٹ جائے گا۔ ایسا ہی حال عزیز آباد کے کچھ محلوں کا بھی تھا جنہیں اب بنیادی سہولیات سے آراستہ کرکے ماڈل محلے کا نام دیا گیا ہے تا کہ ایسی طرز پر دیگر محلوں کو بھی بنایا جائے۔
ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ کا کہنا ہے کہ گلبرگ ٹاؤن میں پہلا ماڈل محلہ بنایا گیا ہے۔ ہم کراچی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلوائیں گے، ماڈل محلے میں گلیوں میں پیور بلاکس لگائے گئے ہیں، فٹ پاتھوں، دیواروں اورپولز پر رنگ و روغن،پودے و پھول اور نکاسی آب کا مؤثر انتظام کیا گیا ہے۔