محکمہ صحت سندھ کی نااہلی، سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے بیٹے کو مردہ قرار دے دیا

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ صحت سندھ کی ایک اور نااہلی سامنے آئی ہے، اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے بیٹے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں امریکی حکومت کی جانب سے سندھ کو موبائل وینز اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کا عطیہ

ملازمین بھرتی کے کیس میں سیکریٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل صحت اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے ایک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ آرڈر لکھنے والے ڈاکٹر لیاقت علی شاہ انتقال کرگئے ہیں۔

رپورٹ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کے حکام کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور میڈیا کو مؤقف نہیں دیا جارہا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے فرزند ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ 10 سال قبل جب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھے تب 400 سے زیادہ ملازمین محکمے میں بھرتی کیے گئے تھے۔

ان بھرتی کیے گئے ملازمین میں سے 161 تنخواہیں وصول کررہے ہیں، جبکہ دیگر کے عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کیا کورونا نے پھر سر اٹھالیا، سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں؟

ڈاکٹر لیاقت علی شاہ ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر میڈیکل کالج کے پروفیسر تعینات ہوئے اور اب کنٹریکٹ پر ہی آنکھوں کے اسپتال میں ایم ایس تعینات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp