پیپلزپارٹی سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، حکومت آئینی مدت پوری کرےگی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اتوار 9 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے مسلم لیگ ن کو کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے تحفظات پر بات ہوتی ہے، اور ہم ان کی بات سن کر معاملے کو حل بھی کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کے حکومت سے تحفظات اب تک دور کیوں نہ ہو پائے؟

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مطالبات ناجائز ہیں، عوام ان کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کسی کال پر کان نہیں دھریں گے۔ اپوزیشن صرف احتجاج کی سیاست کرنا چاہتی ہے، ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ان کے پاس اپنی سیاست چمکانے کے لیے کوئی ایشو نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے والی تحریک انصاف بتائے کہ کیا شہباز شریف ملکی معیشت بہتر ہونے پر استعفیٰ دیں، کیا وہ اسٹاک مارکیٹ اوپر جانے پر مستعفی ہوں۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے، اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں 11 سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے، کوئی ایک منصوبہ ایسا بتا دیا جائے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے لگایا گیا ہو۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم خیبرپختونخوا حکومت سے جہاں ضروری ہو تعاون کرتے ہیں لیکن علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ انہیں مینڈیٹ ہی سیاست کرنے کا ملا ہے تعمیر و ترقی کے لیے نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان انتہائی مدبر سیاست ہیں، وہ کبھی بھی ملکی مفاد کے خلاف سیاست نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے کے بجائے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو مستعفی ہونا چاہیے جو عوام کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس، شرکا کا حکومتی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کو جیل میں جو سہولتیں میسر ہیں اس سے قبل کسی کو نہیں ملی، جیل میں ملاقاتیں جیل مینول کے مطابق ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شناختی کارڈ پر نام کیسے تبدیل کروایا جاسکتا ہے؟ نادرا نے مکمل طریقہ کار اور فیس کی تفصیلات بتا دیں

فرانس میں پُرتشدد مظاہروں میں اضافہ، ایک شخص ہلاک، 1800 گرفتار اور سیکڑوں دکانیں تباہ

سلطان آف جوہر کپ: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی، کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست

ایلون مسک کی ٹیکنالوجی پھر میدان میں، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ سے قربت سوشل میڈیا پر زیر بحث

ملک کے کسی بھی حصے سے کسی کو قومی پرچم اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلاول بھٹو

ویڈیو

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے جہاز میں دھماکا، ایران کا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ

سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

کالم / تجزیہ

مولانا، معدنیات اور ایمر جنسی

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں