چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد بھارتی کھلاڑی ملک پہنچنا شروع، شاندار استقبال کیوں نہیں کیا گیا؟

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ برس کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کی فتح کے برعکس، بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھارت کی پاکستان اور دبئی میں کھیلی گئی حالیہ چیمپیئنز ٹرافی کے بھارتی ہیروز کے لیے کوئی بس پریڈ کا منصوبہ ترتیب نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتحانہ مہم کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ارکان کی وطن واپسی شروع ہوچکی ہے، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر منگل کو دہلی پہنچے جبکہ کپتان روہت شرما بھی ممبئی میں ہی وطن واپس آئے۔

https://Tweet.com/mufaddal_vohra/status/1899136778604298730

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے برعکس، جہاں پوری ہندوستانی ٹیم چارٹر فلائٹ میں وطن واپس پہنچی تھی، کھلاڑی اور معاون عملہ کے ارکان دبئی سے مختلف اوقات میں مختلف شہروں میں پہنچ رہے ہیں۔

بھارت نے گزشتہ سال وینکھڈے اسٹیڈیم میں ایک کھلی بس پریڈ اور پروقار تقریب منعقد کی تھی، جب قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی20  ورلڈ کپ کی فتح کا تاج پہنایا گیا تھا، لیکن اس بار ایسی کوئی عوامی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیاہے، کم از کم آنے والے دنوں میں تو نہیں۔

 https://Twitter.com/ANI/status/1899114478341689661

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وطن واپسی پر چیمپیئنز ٹرافی کے ہیروز کے لیے کوئی بس پریڈ کیوں نہیں؟ جس کا بظاہر جواب، بھارتی میڈیا کے مطابق، انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل 2025 کی مہم ہے جس کا 22 مارچ سے آغاز متوقع ہے۔

توقع ہے کہ چند دنوں میں کرکٹرز اپنے اپنے کیمپوں میں شامل ہو جائیں گے،  ظاہر ہے کہ کرکٹرز  نئے سیزن کے لیے اپنی ٹیموں میں شمولیت سے قبل تھوڑی دیر کے لیے آرام کرتے ہوئے تروتازہ ہونا چاہتے ہیں۔

درحقیقت، آئی پی ایل کی کچھ فرنچائزز نے ٹی20 لیگ کے 18ویں سیزن سے قبل ہی اپنے کیمپ شروع کر دیے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں کی واپسی اور آئی پی ایل کے آغاز کے درمیان وقت کی کمی بی سی سی آئی کو آئندہ دنوں میں ٹی20 ورلڈ کپ جیسا پروگرام شیڈول کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

دیگر بھارتی کرکٹرز بھی دبئی سے اپنی منزلوں کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، ان میں سے کچھ، اطلاعات کے مطابق، ملک واپس آنے سے پہلے بیرون ملک مختصر تعطیلات کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ آئندہ آئی پی ایل مہم کے لیے اپنی تیاری شروع کر سکیں۔

بھارت نے گزشتہ اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو بآسانی 4 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا تیسرا چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل اپنے نام کیا، جو الگ سے ایک اعزاز ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹرز نے وطن واپسی کے لیے الگ الگ منتشر ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ٹیم کی وطن واپسی پر کوئی وسیع جشن ان کا منتظر نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ

ممبئی انڈینز، جن کی صفوں میں روہت شرما اور ہاردک پانڈیا ہیں، نے اتوار کو وینکھڈے اسٹیڈیم میں پری ٹورنامنٹ پریکٹس سیشن کا آغاز کیا جبکہ فاسٹ بولر محمد شامی رکھنے والی سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم نے اس ماہ کے اوائل میں ہی اپنے پری سیزن کیمپ کا آغاز کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی