امریکا کی نئی تحقیق کے مطابق اب موٹے افراد کیک، پنیر اور چربی سے بھرپور کھانا کھا سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ یونیورسٹی میں کی گئی نئی تحقیق میں موٹے افراد کے لیے مرغن غذا کو بھی صحت بخش قرار دیا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق چربی سے بھر پور غذا انسان کو معدے کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ جسم کے اندر سوزش اور سیلز کو زخمی ہونے سے بچانے کے لیے بھی چربی سے بھرپور کھانا بہت سود مند ہے۔
وزن کم کرنا تقریباً ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے اور اس مقصد کے لیے لوگ ورزشیں اور خوارک میں احتیاط کرتے ہیں لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
اس سے قبل امریکہ میں ہی کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ آئس کریم کھانے سے جسم میں موجود چربی کم ہوتی جاتی ہے اور اگر جسم میں کیلشیم کی مقدار کم ہونا شروع ہو جائے تو جسم میں موٹاپا بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کاروں نے ایک ایسی آئس کریم کھانے کے لیے دی جس میں 120 کیلوریز سے زیادہ توانائی نہ ہو۔ مرد ایک سے ڈیڑھ کپ تک آئسکریم کھا سکتے ہیں جب کہ عورتوں کے لیے یہ مقدار صرف ایک کپ تک رکھی گئی ہے لیکن اس بات کا بھی دھیان رہے کہ دن کے باقی حصوں میں آپ کو بے احتیاطی نہیں کرنی۔
آئس کریم کا کپ ملا کر آپ کو 1500 کیلوریز سے زیادہ نہیں کھانا ہے جبکہ چینی کا استعمال بھی کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے۔