بچوں میں دمے کی شکایت: انہیلرز کا زیادہ استعمال کیسا ہے؟

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دمہ کے شکار بچوں میں انہیلر کے ضرورت سے زیادہ استعمال کو کم کرنے کے لیے ایک نئی تحقیق شروع کی گئی ہے۔ اس تحقیق کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا اضافی طبی معائنہ بچوں میں انہیلر کے بے جا استعمال اور دمہ یا سانس کی تکلیف کے دوروں کو کم کر سکتا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دمہ سے بچاؤ ممکن ہے؟

یونیورسٹی ہاسپٹل ساؤتھمپٹن میں جاری ’پریسکرپشن الرٹس فار ریلیور انہیلرز اِن چلڈرن‘ نامی مطالعے کے تحت بچوں کو ایک ماہر نرس کے ذریعے خصوصی چیک اپ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس تحقیق میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کیا اضافی نگرانی سے دمہ کے شدید حملوں میں کمی آتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جو بچے نیلے رنگ کے ریلیور انہیلر زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں شدید دمہ کے حملوں کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کی سربراہ اور یو ایچ ایس کی پیڈیاٹرک رجسٹرار ڈاکٹر اینا سیلبی نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تحقیق کا بنیادی مقصد ایسے بچوں کی نشاندہی کرنا ہے جو زیادہ خطرے میں ہیں اور ان کے دمہ کو بہتر طور پر قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ ان کے مطابق جب بچے نیلا ریلیور انہیلر بار بار استعمال کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ان کا دمہ مناسب طور پر کنٹرول میں نہیں ہے۔

ڈاکٹر سیلبی نے مزید کہا کہ بعض بچوں کو اضافی جائزے کی ضرورت مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتی ہے۔ ممکن ہے انہیں انہیلر کے درست استعمال کی تربیت درکار ہو، دمہ کے انتظام سے متعلق مزید رہنمائی چاہیے ہو یا انہیں کسی اور قسم کے انہیلر یا دوا پر منتقل کرنے کی ضرورت ہو۔

ہیمپشائر، ڈورسیٹ اور ٹیمز ویلی کے علاقوں میں جنرل پریکٹسز کے ذریعے خاندانوں کو اس تحقیق میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے، جبکہ یو ایچ ایس کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ریسرچ کلینیکل ریسرچ فیسلٹی میں بھی یہ منصوبہ جاری ہے۔

دمہ کے علاج کے لیے عموماً د2 قسم کے انہیلر استعمال کیے جاتے ہیں جو براؤن پریوینٹر انہیلر اور بلیو ریلیور انہیلر ہیں۔

ریلیور انہیلر فوری آرام تو فراہم کرتے ہیں، لیکن وہ سانس کی نالیوں میں موجود سوزش کا بنیادی علاج نہیں کرتے، جو علامات کا اصل سبب ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے: بچپن کا موٹاپا صحتمندی نہیں مرض ہے

اس وقت بچوں کا سالانہ دمہ معائنہ ان کے جی پی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ پی اے آر سی کی تحقیق میں جی پی پریکٹسز کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک گروپ کو اضافی چیک اپ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرے کو معمول کی دیکھ بھال دی جا رہی ہے تاکہ موازنہ کیا جا سکے کہ آیا اضافی چیک اپ دمہ کے حملوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے یا نہیں۔ منصوبے کے اختتام پر وہ بچے بھی اضافی چیک اپ حاصل کریں گے جنہیں ابتدا میں یہ سہولت نہیں دی گئی تھی۔

محققین ایک نیا الرٹ سسٹم متعارف کرانے کی امید رکھتے ہیں، جو اس صورت میں جی پی کو مطلع کرے گا اگر کسی بچے کو چھ سے زیادہ ریلیور انہیلر تجویز کیے گئے ہوں، تاکہ فوری معائنہ ترتیب دیا جا سکے۔

اٹلانٹا میکڈرموٹ نے اپنی بیٹی امیلیا کو اس تحقیق میں شامل کیا جو روزانہ اپنا نیلا انہیلر استعمال کر رہی تھی۔ اٹلانٹا کا کہنا تھا کہ وہ دمہ کے بارے میں بہتر سمجھ بوجھ حاصل کرنا چاہتی تھیں تاکہ امیلیا کی مدد کر سکیں اور اس وقت بے بس محسوس نہ کریں جب اسے سانس کی تکلیف کا سامنا ہو۔

تحقیق کے بعد امیلیا کو ایک کمبینیشن انہیلر پر منتقل کر دیا گیا ہے جس میں ریلیور اور پریوینٹر دونوں ادویات شامل ہیں۔

اٹلانٹا کے مطابق اس تحقیق نے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائیں۔ اب امیلیا دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے، باہر کھیلتی ہے اور ایک عام بچے کی طرح زندگی گزار رہی ہے۔

دمہ کیا ہے؟

دمہ ایک عام بیماری ہے جو سانس لینے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔

علامات

سانس لیتے وقت سیٹی جیسی آواز آنا

کھانسی

سانس پھولنا

سینے میں جکڑن

یہ علامات ہلکی یا شدید ہو سکتی ہیں اور عموماً وقفے وقفے سے ظاہر ہوتی رہتی ہیں۔ دمے کا شدید دورہ اس وقت ہوتا ہے جب سانس لینا انتہائی مشکل ہو جائے، جو جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: دل کی جلن نظرانداز کرنا مہلک مرض کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین صحت

علامات ورزش، فضائی آلودگی، ٹھنڈی ہوا یا الرجی پیدا کرنے والی اشیا جیسے پولن، گردوغبار، پھپھوندی یا جانوروں سے بڑھ سکتی ہیں۔ دمہ عموماً بچپن میں شروع ہوتا ہے تاہم یہ کسی بھی عمر میں لاحق ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری