سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رحجان برقرار

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کارحجان برقرار ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق 6 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1321روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.63 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر کی تعمیرآسان یا مشکل؟ فی ٹن لوہا کتنا مہنگا اور فی بوری سیمنٹ کہاں پہنچ گیا؟

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1329روپے ریکارڈ کی گئی تھی، اسی طرح 6 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.05فیصد کم ہے.

پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1279 روپے، راولپنڈی 1289 روپے، گوجرانوالہ 1330 روپے، سیالکوٹ 1320 روپے، لاہور1350روپے، فیصل آباد 1370 روپے.

یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال جاری، سپلائی ہنوز متاثر

سرگودھا1340روپے، ملتان 1311 روپے، بہاولپور1366 روپے، پشاور 1322 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1250روپے ریکارڈکی گئی.

اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1321روپے، حیدرآباد1340 روپے، سکھر1450 روپے، لاڑکانہ 1400 روپے، کوئٹہ 1440 روپے اور خضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

حفیظ پاشا اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو تنازع: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں کے واجبات

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

بنگلہ دیش: اپوزیشن کا حکومت پر اصلاحات سے انحراف کا الزام، آمرانہ رجحانات کے خدشات

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ