قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 میچز کھیلنے کے لیے لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ  ہوگئی ہے۔

پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 13 مارچ کی شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے: دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی 20 میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp