سابق کپتان سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر مقرر

جمعرات 13 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپرلیگ یعنی پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے ٹیم کے سابق کپتان سرفراز  احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا ہے، سرفراز احمد کی نئی تقرری کا اعلان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کیا ہے۔

ندیم عمر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2019 کا ٹائٹل جتوانے والے کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ٹیم کے اہم کرداروں میں سے ایک ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

’سرفراز نے بحیثیت کپتان فرنچائز کی عمدہ انداز میں قیادت کی، امید ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر بھی ایسا ہی کریں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خدا حافظ کہہ دیا، آخری پیغام میں کیا کہا؟

ندیم عمر نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور ہیڈ کوچ اور سرفرازاحمد بطور ٹیم ڈائریکٹر ہمارے لیے اثاثہ ہوں گے، ہمارے لیے سرفراز احمد سے زیادہ بہتر کوئی اور انتخاب نہیں تھا۔

’سرفراز احمد کوئٹۃ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں جنہیں ہم نہیں چھوڑ سکتے، فرنچائز نے سرفراز کی کپتانی میں 2016 اور 2017 میں فائنل کھیلا تھا۔‘

خیال رہےکہ جنوری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فتح سے ہمکنار کرانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو اُن کی ٹیم نے ریلیز کردیا تھا، جس کے بعد ان کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ریلیز کردیا، سابق کپتان کا مستقبل کیا ہوگا؟

سرفراز احمد کو ریلیز کرنےکے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نےکہا تھا کہ سرفراز احمدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں، ہم ان کو چھوڑ نہیں سکتے، آپ انہیں ایک نئے رول میں دیکھیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2019 میں سرفراز احمد کی کپتانی میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتی تھی جبکہ 2016 اور 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے سرفراز احمد نے 86 میچوں میں 7 نصف سنچریوں کی مدد سے اور 29.32 کی اوسط سے مجموعی طور پر 1525 رنز بنائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان

آلودگی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات ہوئے؟ وفاقی آئینی عدالت نے وفاق اور صوبوں سے نئی رپورٹ طلب کرلی

فیفا نے ورلڈ کپ اسٹیڈیمز میں قابلِ استعمال پانی کی بوتلوں پر پابندی عائد کردی

’ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں‘، آئینی عدالت نے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست خارج کر دی

ناران میں سیاحوں کا غیر معمولی رش، کمرے نایاب، سیاح مہنگے اور غیر معیاری ٹین شیلٹرز میں رہنے پر مجبور

ویڈیو

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے