پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے ٹی20 کپتان سلمان علی آغا کی جگہ محمد حارث نے تقریب رونمائی میں شرکت کی جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی تقریب میں شریک ہوئے۔
The #NZvPAK T20I series trophy unveiled in Christchurch 🏆@iamharis63 and Ish Sodhi pose with the prize 🇵🇰🇳🇿#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/J77FmdWElR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 13, 2025
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کونسے اہم کھلاڑی شامل؟
قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب کی غیر موجودگی میں عمیر بن یوسف اور حسن نواز اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ محمد حارث، سلمان علی آغا اور عرفان نیازی مڈل آرڈر کے طور پر کھیلیں گے۔
نائب کپتان شاداب خان اور خوشدل شاہ بطور آل راؤنڈر ٹیم کا حصہ ہوں گے، باؤلنگ میں جہانداد خان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں گے جبکہ اسپیشلسٹ اسپنر کے طور پر ابرار احمد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اتوار 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔