پنجاب اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
قراردار کے متن میں کہا گیا ہے کہ قوم اپنے اداروں کے پیچھے کھڑی ہے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے اور آخری سانس تک اس کی حفاظت کریں گے۔
قراردار میں کہا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر ہولناک حملہ کے خلاف کامیاب آپریشن میں پاکستان کی بہادر افواج جس میں آرمی، ایئر فورس، ایف سی اور ایس ایس جی کے جوانوں نےجان ہتھیلی پر رکھ کر 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
متن میں کہا گیا ہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم یکجا ہے اور شدید صدمے میں شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں، طاہر اشرفی
قراردار میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایف کے 4 جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے، شہدا کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
’ہر شہرافسردہ اور اشک بار ہے، معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال بنانا غیرانسانی عمل ہے ،فورس نے تمام دہشتگرد درندوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا یا قوم اپنے اداروں کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور ایک ایک دہشتگرداور ان کے سہولتکاروں کے خاتمہ کا عزم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’دہشتگردوں کو تہہ و بالا کردیا جائے‘، قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس حملے کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہےاور ہم سب آخری سانس تک اس کی حفاظت کریں گے۔