پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خصوصی طور پر برقی قمقموں، قومی پرچموں اور ایل ای ڈی اسکرینز سے سجا دیا گیا۔
شاہراہ دستور پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے قومی پرچم آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم سرکاری عمارتوں کو بھی برقی روشنیوں اور خصوصی سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا ہے۔
Islamabad glows in brotherhood as the flags of Pakistan, Türkiye and Saudi Arabia adorn Constitution Avenue, while LED screens celebrate the Makkah Joint Defence Agreement. A fitting tribute to the vision and teamwork of PM Shehbaz Sharif and Field Marshal Syed Asim Munir. 🇸🇦🇹🇷🇵🇰 pic.twitter.com/eOWLxZ02av
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) August 8, 2026
شاہراہ دستور اور کچہری چوک سمیت وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر خصوصی ایل ای ڈی اسکرینز نصب کی گئی ہیں، جن پر تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشترکہ دفاعی عزم کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
رات کے وقت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے قومی پرچموں، روشن ایل ای ڈی اسکرینز اور برقی قمقموں سے سجی شاہراہ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر سرکاری عمارتیں انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب منظر پیش کررہی ہیں۔
ایل ای ڈی اسکرینز پر نمایاں پیغامات مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت اور پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ہوتے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کررہے ہیں۔
تینوں ممالک کے پرچموں سے سجی شاہراہ دستور اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت کی خصوصی سجاوٹ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان اخوت، باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور مشترکہ عزم کا خوبصورت مظہر بن گئی ہے۔
اسلام آباد کی سڑکوں اور اہم مقامات پر ہونے والی خصوصی سجاوٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
شہریوں نے تینوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور تاریخی دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی سجاوٹ کو سراہا۔














