افغانستان کی عبوری حکومت میں اختلافات، وزیر داخلہ سراج الدین حقانی مستعفی

ہفتہ 15 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کی عبوری حکومت میں اختلافات سامنے آگئے ہیں، جس کی بنیاد پر وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی بم دھماکے میں مارے گئے، پاکستان کی مذمت

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق سراج الدین حقانی کی جانب سے اپنا استعفیٰ افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ کو بھجوایا گیا جو انہوں نے منظور کرلیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ استعفے کی وجہ طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات ہیں، اس کے علاوہ سراج الدین کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیرحاضری بھی استعفے کی وجہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین کے حقوق کے معاملے پر حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ابھی تک طالبان حکومت نے سراج الدین حقانی کے استعفے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں افغان حکومت کا خواتین کی تعلیم پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ سراج الدین حقانی نے گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ خوست کا دورہ کیا تھا، اور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد شہریوں سے ملاقات بھی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp