وزیراعظم شہبازشریف : اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ آج عدالتی فیصلے کے بعد ہوگا

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ آج عدالتی فیصلے کے بعد ہوگا، سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وزیراعظم کے پاس اکثریت نہ ہونے کی آبزرویشن دی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آج ضمنی ایجنڈا تیار رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ آج عدالتی فیصلہ آنے کے بعد اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ ہو گا۔ اس سلسلے میں تمام حکومتی اراکین کو آج ایوان میں حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر 3 رکنی بینچ نے وزیراعظم کے پاس اکثریت نہ ہونے کی آبزرویشن دی تھی۔ وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے لیے بھی سادہ اکثریت 172 اراکین کی ضرورت ہے۔ اعتماد کا ووٹ اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہو گا۔

ملک میں ایک ساتھ الیکشن پر اتفاق کے لیے سیاسی جماعتوں کو دی گئی مہلت ختم ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے درخواستوں پر سماعت آج سپریم کورٹ ہو گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی