پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بلائے جانے کا امکان

اتوار 16 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ اعلیٰ عسکری قیادت اور اینٹلیجنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کریں گے۔ وفاقی وزرا سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سے شروع ہونے والے ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس بلانے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ یا جمعرات کو بند کمرہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور اینٹلیجنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کریں۔

مزید پڑھیں: ایک سال گزرگیا، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ایک بار بھی نہیں بلایا گیا

پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں بدل دیا جائے گا۔ وفاقی وزرا سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ ہوگی جبکہ اراکین کے سوالات کے جواب بھی دیے جائیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائے گی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو کی نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہوں گے۔ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں