ریاست نے ایک پارٹی کو ختم کرنے پر فوکس کیا تو ان کا اپنا کام رہ گیا اور دہشتگردی شروع ہوگئی، علی امین گنڈا پور

اتوار 16 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد 50 ارب روپے کا قرضہ اتارا، انڈومنٹ فنڈ میں 30 ارب رکھے ہیں جسے 50 ارب تک لے جائیں گے۔

وہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس لگا کر آمدن نہیں بڑھائی، یہ پیسہ موجود تھا، پہلے یہ کہاں جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 20 ارب روپے رمضان پیکیج میں بانٹ رہے ہیں، اسکالر شپس ڈبل کیے، جہیز فنڈ 25 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردیا۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ  دسمبر تک تمام اداروں کو خودمختار بنا دیں گے۔ صوبے میں مائننگ کا بڑا ذخیرہ ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے چیلنج دیا کہ کوئی پرفارمنس پر مناظرہ کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ 2014 سے جاری ہائیڈرل پراجیکٹ پر کام شروع کیا۔  کابینہ ممبران اور بیوروکریسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق  عمران خان کو  غلط معلومات فراہم کی گئیں، علی امین گنڈا پور

انہوں نے کہا کہ صوبے کا دوسرا بڑا ایشو امن و امن و دہشتگردی کا ہے، یہ حالات خراب کیوں ہوئے، بانی کی دور میں یہ حالت ٹھیک ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالتے ہی امن وامان کی صورتحال کی جانب توجہ دی، کے پی اور بلوچستان کے حالات سندھ اور پنجاب سے یکسر مختلف ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست نے ایک پارٹی کو ختم کرنے پر فوکس کیا تو ان کا اپنا کام رہ گیا اور دہشتگردی شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بارڈر پر سپر پاورز کو شکستیں ہوئی ہیں،  وفاقی حکومت کی نااہلی سے حالات اس نہج  پر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں، وزیر اطلاعات کا علی امین گنڈا پور کو جواب

علی امین گنڈاپور کا کہن اتھا کہ دنیا میں مذاکرات سے حالات ٹھیک ہو جاتے ہیں، ہم نے اسٹیک ہولڈرز کو بلایا، 2 ماہ مکمل ہوئے ٹی او آرز وفاق نے نہیں دیے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس مقابلہ کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس کے لیے بڑا حکم جاری کردیا

’بہت اچھا کام کرسکتی ہے، شاندار نہیں‘، کاجول کا اے آئی کی صلاحیت پر تبصرہ

موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی والوں کے لیے پیٹرول اسکیم میں بڑی تبدیلیاں،اب 2006 سے رجسٹرڈ گاڑیاں بھی شامل

شاداب خان کے انتخاب پر توصیف احمد اور ثقلین مشتاق آمنے سامنے

رکشے میں بیٹھی خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسانی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایکشن ہوگیا

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں