پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کیوں؟

پیر 17 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد روزگار کی تلاش اور سیر و تفریح کی غرض سے متحدہ عرب امارات کا رخ کرتی ہے، ماضی میں تو متحدہ عرب امارات کے ویزے کا حصول زیادہ مشکل نہیں تھا تاہم اب خواہشمند افراد کو ویزے کے حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزارت خارجہ سے سوال پوچھا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے کیوں محدود کیے گئے ہیں اور اس پابندی کی وجہ کیا ہے۔

جس پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے جواب میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوئی باضابطہ ویزا پابندی نہیں ہے، البتہ کچھ مسائل کے باعث اب جانچ پڑتال کو سخت کیا گیا ہے اور کچھ افراد کو ویزا جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کیسے اور کہاں سے بنے گا؟

بڑی وجہ یہ ہے کچھ پاکستانی شہری جعلی ڈگریاں، ڈپلومہ اور جعلی ملازمت کے معاہدے جمع کراتے ہوئے پائے گئے ہیں جبکہ کچھ اپنے ویزوں سے زائد قیام کر چکے ہیں، بعض پاکستانی سیاسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے کچھ ارکان کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بھی نامناسب استعمال کرتے پایا گیا ہے ان وجوہات کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب میں مزید بتایا گیا کہ ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے اور اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے، امارات کے ویزوں کے اجرا کے لیے سفارشی خطوط وزارت خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کو بروقت ویزا کی سہولت کے لیے شیئر کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات جانے پر پاکستانیوں کو پابندی کا سامنا، اصل معاملہ کیا ہے؟

وزارت فاطر کو بھی ویزا کے اجرا کی سفارش کرتی رہتی ہے، اس معاملے پر حکومت، متحدہ عرب امرات کے ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر کوئی باضابطہ ویزا پابندی نہیں ہے۔

وزیر خارجہ کے جواب میں مزید بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ ان کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے 5 سالہ ویزے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ، ہوٹل بکنگ، جائیداد کی ملکیت (اگر قابل اطلاق ہو) اور 3 ہزار درہم کی پیشگی ادائیگی درکار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر، صارفین ایک کلک سے اے آئی اسٹیکرز واٹس ایپ پر منتقل کرسکیں گے

اوپن اے آئی پورٹیبل اسمارٹ اسپیکرز متعارف کروائے گی، ان کی خاص بات کیا ہے؟

طاقت کے بدلتے معیار، عالمی دوڑ میں پاکستان کے لیے اصل چیلنجز کیا ہیں؟

اسلام آباد میں بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی، بڑے لوگ کہہ رہے ہیں نظام تباہ ہوچکا: بلاول بھٹو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟