کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کا اہم کارکن گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس ونگ نے صدر تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے کارکن کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام خلیل الرحمان ہے، جس نے دسمبر 2024 میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائداعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے دھمکی دی گئی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔
ملزم نے ایک پیغام سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا جس میں لکھا تھا ’امیر محترم نور ولی ابو آلعاصم نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان TTP کراچی Coming soon‘۔
یہ بھی پڑھیں اغوا برائے تاوان میں ملوث 9 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی ضمانت منسوخ، احاطہ عدالت سے گرفتار
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دہشتگردی کی ٹریننگ افغانستان میں حاصل کی ہے، جسے اہم شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم ڈیفنس میں فتنہ الخوارج کی وال چاکنگ میں بھی ملوث ہے۔