افطاری میں کتنی کھجوریں آپ کو بے پناہ انرجی دیتی ہیں؟

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کا آغاز عموماً کھجور کے ذریعے ہوتا ہے۔

ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ افطاری کے دوران کتنی کھجوریں کھانا بہتر رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں 5غذاؤں سے پرہیز کرکے دن بھر متحرک اور تازہ دم رہیں

گو رمضان میں افطاری کے دوران اور اس کے بعد کھجوروں کی مثالی تعداد ہر شخص کے لیے مختلف ہوسکتی ہے لیکن افطاری کے بعد 3 سے 5 کھجوریں کھانا بہتر رہتا ہے۔

سحر و افطار میں کھجور کے فوائد

کھجور میں قدرتی شکر ہوتی ہے جو روزے کے دوران کافی دیر تک جسم کو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

اللہ کی اس بے مثل نعمت میں فائبر ہوتا ہے جو ہاضمے کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے اگلے دن روزے کے دوران بھوک کو کم کرنے میں بھئی معاون ثابت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے: رمضان میں جلد متاثر ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟

اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

عمر رسیدہ اور موٹے افراد

عمر رسیدہ افراد کو کھجور کم کھانی چاہیے۔

جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں انہیں کم کھجوریں کھانی چاہئیں۔

کھجور کے فوائد بڑھانے کا طریقہ

پانی کے ساتھ کھجور کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

زیادہ مقدار میں کھجور کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے کیوں کہ اس سے جسم میں داخل ہونے والی کیلوریز میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے وزن بڑھ سکتا ہے۔

صحت مند کھجوروں کے انتخاب

تازہ کھجور کا انتخاب بھی اہم ہے۔ ضروری غذائی اجزا کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے پروسیس شدہ کھجوروں سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ اس کے نقصان دہ کیمیکلز سے بچا جاسکے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کو تمام فائبر، وٹامنز اور معدنیات حاصل ہوں کھجور کو اس کے چھلکے سمیت ہی کھانا بہتر رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp