یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالب علم نے 64 سال بعد اسکول کی لائبریری کو کتاب واپس کردی ہے۔
برٹس کولمبیا یونیورسٹی کی لائبریرین سوسن پارکر نے کہا ہے کہ انہیں رواں سال جنوری میں ایک پیکج آیا، جس کے اندر سے Horace Kephart کی کتاب کیمپنگ اینڈ ووڈ کرافٹ ہینڈ بک فار ویکیشن کیمپرز اینڈ ٹریولرز ان دی وائلڈرنس کے 1931 کے ایڈیشن نکلی۔
یہ بھی پڑھیں: گائے کی سہیلیاں، OMG کتنا پرانا؟ جانیے دلچسپ و عجیب حقائق
اس کتاب کو 1960 میں اس وقت کے طالب علم رابرٹ مرے نے لائبریری سے چیک کیا تھا۔ پارکر نے یونیورسٹی کی ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ’زیادہ تر لوگ زائد المیعاد کتابیں چھپ کر یا گمنام طور پر واپس کر دیتے ہیں، تاہم میں نے اتنا التوا کے بعد کتاب واپس کسی نے نہیں کی۔‘
اس کتاب کے ساتھ 83 سالہ رابرٹ مرے نے ایک خط، تقریباً 70 ڈالر کا چیک اور 2013 کا ایک اخباری تراشہ بھی شامل تھا جس میں اسی کتاب کے 1965 کے ایڈیشن کے بارے میں لکھا گیا تھا کہ یہ کتاب 30 سال بعد پرنس جارج پبلک لائبریری کو واپس کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: داستاں سرائے، راجا گدھ اور بانو آپا
لائبریرین سوسن پارکر کا کہنا ہے کہ رابرٹ مرے نے کتاب کی اچھی دیکھ بھال کی۔ انہوں نے کہا ’اگرچہ اس نے یہ کتاب 6 دہائیوں کی تاخیر سے واپس کی لیکن وہ لائبریری کی کتابوں کا ایک مثالی نگران تھا،میں نے ایسی کتابیں زیادہ خراب ہوتی دیکھی ہیں جن کو بہت کم وقت کے لیے ادھار دیا گیا تھا۔‘
پارکر نے کہا کہ کتاب کو کافی عرصہ پہلے لائبریری سے ہٹا دیا گیا تھا، رابرٹ مرے کی طرف سے لیٹ فیس کی مد میں بھیجی گئی رقم لائبریری کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔