’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار کنور ارسلان نے شوبز انڈسٹری اور اداکاری کے پیشے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدا میں انہیں لگتا تھا کہ ایکٹنگ میں زیادہ ذہانت یا علمی صلاحیت کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم بعد میں ان کا یہ تاثر بدل گیا۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ ایکٹنگ میں عقل کی ضرورت نہیں ہے اور کمال بات یہ ہے کہ ایکٹرز میں زیادہ عقل ہے بھی نہیں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر کے دیکھیں ان کو نالج نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک یا تو انسان اپنے فیلڈ میں نمایاں مقام حاصل کرے جیسے شاہ رخ خان یا پھر کسی اور شعبے کا انتخاب کرے درمیان کی کیفیت میں مستقل کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔

کنور ارسلان نے یہ بھی بتایا کہ ان کا آغاز ہی سے مقصد مالی طور پر مستحکم ہونا تھا اور وہ بطور اداکار پیسہ کمانے کی کوشش کرتے رہے، تاہم بعد میں انہیں احساس ہوا کہ صرف اداکاری کے ذریعے بڑے مالی فوائد حاصل کرنا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق شوبز انڈسٹری میں بڑی تعداد ایسے فنکاروں کی ہے جو نسبتاً کم وسائل والے پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور 90 فیصد فنکاروں کا تعلق ایک غریب طبقے سے ہے لوگ گردے بیچ کر امار میں رہ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp