پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے مردوں کو اسلام میں 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے میزبان کی جانب سے 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں ایک ہی شادی میں خوش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی شادی سے قبل نیمل خاور کو میرے فون سے میسج کرتے تھے، عاطف اسلم کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ اسلام میں 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق جو قرآن پاک کی آیت جنگِ اُحد کے بعد آئی، اس وقت کے حالات ایسے تھے کہ اللّٰہ نے خواتین کو سہارا دینے کے لیے آیت نازل کی۔
’اللہ نے فرمایا ہے کہ اگر 4 شادیاں کرو تو سب میں انصاف کرو اور اگر ان 4 بیویوں میں انصاف نہ کرسکو تو صرف ایک ہی سے شادی کرو‘۔
حمزہ علی عباسی کی مذکورہ رائے پر سوشل میڈیا صارفین اداکار کے علم کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حمزہ علی عباسی کو اللّٰہ نے عقل، شعور اور علم دیا ہے، وہ اسلام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ علی عباسی کی وہ خوبی جس نے نیمل کو شادی پر آمادہ کرلیا
دوسری جانب اداکار دانش تیمور اپنی زوجہ عائزہ خان کی موجودگی میں 4 شادیوں کے حوالے سے اپنے بیان پر تنقید کی زد میں ہیں۔
اپنے شو میں دانش تیمور نے کہا کہ اسلام نے مجھے 4 شادیوں کی اجازت دی ہے، لیکن یہ میرا عائزہ خان سے پیار ہے کہ فی الحال میں دوسری شادی نہیں کررہا، نہ ایسا میرا ارادہ ہے۔