اسرائیل نے غزہ میں دوبارہ زمینی کارروائی شروع کرتے ہوئے نتساریم کوریڈور پر قبضہ کرلیا ہے۔
غزہ پر گزشتہ روز اسرائیل نے بدترین فضائی حملے شروع کیے تھے، اب اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدے کے باوجود اسرائیل کی بمباری جاری، غزہ میں 183 بچوں سمیت مزید 436 افراد شہید
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فوج نے غزہ میں کارروائی کی ہے جس کا مقصدر سیکیورٹی حصار کو مزید وسعت دینا اور شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان جزوی بفرزون قائم کرنا ہے۔
اسرائیلی فوج نے نتساریم کوریڈور پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جنگ بندی کے باوجود غزہ پر بمباری کی مذمت، فلسطینیوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین فضائی بمباری شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے۔
تازہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 430 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی پابندی کے باعث اشیائے ضررویہ کی قلت
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار 547 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔