غزہ میں بچوں کے قتل عام پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا موقف سامنے آگیا

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف بول پڑیں۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائمہ کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو جب 36 اسرائیلی بچوں کے قتل کی  دنیا بھر کے رہنماؤں نے  شدید مذمت کی، اس پر فلمیں بنائی گئیں تاکہ یہ واقعہ کبھی نہ بھولے۔

 لیکن 18 مارچ کو جب 130 فلسطینی بچوں کا نیند کی حالت میں قتلِ عام کر دیا گیا، یہ خبر بھی میڈیا میں نہیں آئی۔ یہ محض غزہ میں ایک اور معمول دن تھا۔

جمائما گولڈ سمتھ ان دنوں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بیان کردہ پوسٹوں کو باقاعدگی سے ری پوسٹ کرتی ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے یونیسیف کی ایک پوسٹ کو شیئر کیا تھا جس میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کو خوفناک قرار دیا گیا تھا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے جس پوسٹ کو شیئر کیا اس میں یونیسف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ غزہ پر تازہ حملوں میں 130 بچوں سمیت سے سیکڑوں افراد جان سے گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جمائما اسرائیل کے اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی آئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp