ٹیسلا ٹرکس میں تکنیکی خرابی، کمپنی نے گاڑیاں واپس منگوالیں

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسلا کمپنی نے امریکا میں تقریباً تمام سائبر ٹرکس واپس بلا لیے ہیں تاکہ ان کا ایک بیرونی پینل ٹھیک کیا جا سکے جو ڈرائیونگ کے دوران الگ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ٹیسلا کا سائبر ٹرک مارکیٹ میں جگہ بنالے گا؟

خبر رساں اداے رائٹرز کے مطابق کمپنی نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو دی گئی ایک اطلاع میں کہا ہے کہ نومبر 2023 سے اس سال 27 فروری تک بنائے گئے 46 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو واپس بلایا گیا ہے۔

گاڑیوں کو واپس بلوانا ٹیسلا کے لیے ایک اور دھچکا ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی یہ کمپنی مارکیٹ میں بڑھتے مقابلے اور اپنے سی ای او ایلون مسک کے متنازع کردار کے باعث پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیسلا ان گاڑیوں کو واپس بلا رہی ہے کیونکہ اسٹینلیس اسٹیل کے بیرونی ٹرم پینل کے گاڑی سے الگ ہونے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے سڑک کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور حادثے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے: چینی کمپنی کی ٹیسلا کو ٹکر، کم قیمت الیکٹرک کار متعارف کرا دی

ریسرچ فرم آٹو فارکاسٹ سلوشنز کے نائب صدر سیم فیورانی کا کہنا ہے کہ باڈی پینلز جیسی فزیکل آئٹم کی پوری پیداوار کوالٹی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتی ہے جن سے ٹیسلا کئی سالوں سے گریز کرتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساکھ بنانے میں کافی وقت لگتا ہے لیکن یہ بہت جلد خراب بھی ہوجاتی ہے۔

ٹیسلا کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں میں پرانے پینل کی جگہ ایک علیحدہ ریل پینل کیبن لگا دیا جائے گا۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذکوہ خرابی سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: ’ ایلون مسک کیا آپ ہمارا مقابلہ کرسکتے ہیں‘ ٹیسلا کا ٹرک پاکستان کی سڑکوں پر، ویڈیو وائرل

مارننگ اسٹار کے تجزیہ کار سیٹھ گولڈ سٹین نے کہا کہ اس واپسی سے ٹیسلا کی مارچ سہ ماہی کی کارکردگی پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا کیونکہ سائبرٹرک کی فروخت ماڈل 3 اور ماڈل وائی کی بڑی فروخت کے مقابلے میں نسبتاً کم تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

کوئٹہ: بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں، اعداد و شمار جاری

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے خلاف بات کی تو سپورٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا