یوٹیوب ٹیوٹوریل دیکھ کر اپنی سرجری کرنیوالے کے ساتھ کیا ہوا؟

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر پردیش کے اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل کیے جانے والے شخص کے بارے میں اپنا آپریشن خود کرنے کا انکشاف۔

یہ بھی پڑھیں:طالب علم نے 64 سال بعد کتاب لائبریری کو لوٹا دی

اترپردیش کے شہر متھرا میں ایمرجنسی میں داخل کروائے گئے 32 سالہ شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے یوٹیوب ٹیوٹوریل دیکھ کر اپنا اپینڈکس کا آپریشن کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

قبل ازیں راجا بابو نامی اس شخص کے پیٹ میں شدید درد تھا، جس پر اس نے کئی ڈاکٹروں سے مشورہ کیا، تاہم سکون نہیں ملا ، جس اس نے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا۔

راجا بابو نے یوٹیوب پر کئی ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے سرجیکل بلیڈ، سلائی کا سامان اور بے ہوشی کے انجیکشن خریدے اور پھر آن لائن دیکھی گئی چیزوں کی بنیاد پر اپنی سرجری کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

راجا بابو اپنے کمرے میں آپریشن کرنا شروع کیا۔ تھوڑی دیر بعد جب بے ہوشی کا اثر ختم ہوا تو اسے شدید درد ہونے لگا اور وہ چیختا ہوا باہر نکل آیا۔

اس کے چیخنے چلانے کی آواز سن کر اہل خانہ ہکا بکا رہ گئے اور فوری طور پر اسے اسپتال لے گئے۔

تاہم، ان کی حالت خراب ہونے پر راجا بابو کو مزید دیکھ بھال کے لیے آگرہ کے ایس این اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس لانچ کردیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا

ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت

کیا ڈونلڈ ٹرمپ تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑ سکتے ہیں؟

افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی