لاہور کے تھانہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں پاکپتن سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے سابق ایم پی اے میاں نوید علی کا اپنے گارڈز کے ہمراہ اپنے ڈرائیور پر مبینہ وحشیانہ تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تشدد کے بعد ڈرائیور فاروق کو تشدد کرکے حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں نوید کے گن مین رب نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد کا معاملہ: گلوکارہ نصیبو لال کی شوہر کے ساتھ صلح ہوگئی، معاملہ ختم
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں نوید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والا جتنا بھی طاقت ور ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، میاں نوید کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کا معاملہ، فریقین میں صلح، گرفتار ملزم کو رہائی مل گئی
واضح رہے کہ سابق ایم پی اے نے معمولی بات پر ڈرائیور فاروق کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو پولیس تک پہنچتے ہی فوری کارروائی کا آغاز کردیا گیا، ڈرائیور کی غلطی یہ تھی کہ اس نے اپنی مرضی کے ہوٹل پر گاڑی روکنے کی کوشش کی۔