دبئی پولیس کا کریک ڈاؤن، رمضان میں 127 گداگر گرفتار، 50 ہزار درہم برآمد

ہفتہ 22 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے رمضان کے وسط تک 127 گداگروں کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں دبئی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 افراد گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار گداگروں کے قبضے سے 50 ہزار درہم برآمد ہوئے ہیں۔

امارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویشٹی گیشن نے دبئی پولیس اسٹیشنوں کے تعاون سے کارروائی کی۔

حکام نے کہاکہ انسداد گداگری مہم میں سخت اور فیصلہ کن اقدامات کے باعث گداگروں کی سالانہ تعداد میں کمی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار

حکام نے بتایا کہ رمضان کے دوران انسداد گداگری کے لیے کاررواوئیوں کو تیز کرتے ہوئے ایک جامع سکیورٹی پلان بنایا کیا گیا ہے، ان علاقوں میں گشت بڑھا دیا گیا جہاں گداگروں کی موجودگی کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp