نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

اتوار 23 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منظور احمد، کانسٹیبل عبدالکریم، کانسٹیبل عبدالقاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قلات کی تحصیل منگچر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 مزدوروں کو قتل کردیا تھا۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 پولیس اہلکاروں اور منگچر میں 4 مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی ہے، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکاروں اور بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر کی کمر توڑ کر امن کی بحالی یقینی بنائیں گے، ریاست دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا