پشاور کے علاقے ہشنگری میں مسلح ڈاکوؤں نے پنجاب بینک کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد: دن دہاڑے کیش وین لوٹنے والے ملزم کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مسلح ڈاکوؤں نے ہشنگری جی ٹی روڈ پر پر اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پشاور پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی کیش گاڑی سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم لوٹی اور کیری ڈبہ میں رکھ کر موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ واردات میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں، اور جلد ملزمان تک پہنچنے میں کامیابی مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد: ڈاکوؤں کا کیش وینز پر 2 دن میں تیسرا حملہ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں نے کیش وین سے 3 کروڑ روپے لوٹے، جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہیں، جن کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔