1992 کے ورلڈ کپ کے 33 سال: ’آج پھر خان کا دن ہے‘

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

25 مارچ 1992 پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا یادگار ترین دن ہے۔ اس روز پاکستان ون ڈے کرکٹ کا فاتح عالم بنا تھا۔ آج 33 سال گزر جانے کے باوجود شاید ہی کوئی ایسا موقع ہو جب 1992 کے عالمی کپ کی جیت کو کسی نے یاد نہ کیا ہو۔ اس عالمی کپ کی جیت کو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے یادگار لمحہ کہا جاتا ہے۔ آج پاکستان کو پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بنے 33 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

1992 کے عالمی کپ میں کیا ہوا تھا؟

1992 کا ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہوا تھا۔ پاکستانی ٹیم کا سفر میلبرن سے شروع ہوا تھا۔ پہلے راؤنڈ میں پاکستان نے 8 میچ کھیلے جن میں سے 4 میں کامیابی ملی جبکہ انگلیںڈ کے خلاف کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا اور یوں دونوں ہی ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’1992 کا ورلڈ کپ مصنوعی بارش کرکے جتوایا گیا‘ فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

انگلیںڈ کے خلاف میچ میں ہونے والی یہ بارش پاکستان کے لیے رحمت کی بارش ثابت ہوئی کیونکہ بظاہر اس میچ میں پاکستان کی شکست یقینی تھی لیکن ایک پوائنٹ ملنے سے پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگیا جہاں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا۔

یہ میچ اس لیے اہمیت اختیار کرگیا تھا کہ پہلے راؤنڈ میں نیوزی لیںڈ صرف ایک میچ ہارا تھا اور وہ شکست اسے پاکستان کے خلاف ہوئی تھی، لہٰذا یہ دیکھنا اہم بن گیا تھا کہ کیا نیوزی لیںڈ اس شکست کا بدلا لے سکے گا یا نہیں، مگر اس بار بھی پاکستان نے انضمام الحق، جاوید میانداد، عمران خان اور رمیز راجہ کی ذمہ داری بلے بازی کے سبب یہ اہم ترین میچ جیت لیا۔

اس کے بعد پاکستان کا فائنل میں سامنا ہوا انگلینڈ سے۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی ٹیم 249 کے تعاقب میں 49.2 اوورز میں 227 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان 22 رنز سے فائنل جیت کر پہلی بار کرکٹ کے عالمی کپ کا فاتح قرار پایا تھا۔

 یہ عمران خان کا آخری انٹرنیشنل میچ بھی تھا جس کا انہوں نے شاندار اختتام کیا جو اس سے پہلے کسی کرکٹر کو نصیب نہیں ہوا تھا۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ 2006 میں جیتا یا 1996 میں ؟

پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ آج کے دن پاکستانی ٹیم نے کپتان عمران خان کی بے مثال قیادت میں کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ اُس وقت بھی آخری گیند تک لڑنے والا کپتان تھا اور آج بھی وہ اپنی قوم کی خاطر آخری گیند تک لڑ رہا ہے۔

فرید ملک نے لکھا کہ 25 مارچ 1992 یعنی آج کے دن عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ جیت کر تاریخ رقم کی اور پوری دنیا میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا۔

احتشام الحق نے لکھا کیا یادگار لمحہ تھا، شکریہ عمران خان اور پاکستانی ٹیم۔

ذیشان نامی صارف  نے لکھا کہ عمران خان نے 25 مارچ 1992 کا ورلڈ کپ جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور 33 سال بعد بھی پاکستانی یہ ٹیم دوبارہ یہ کام نہیں کرسکی۔ 

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ آخری گیند تک لڑنے والا کپتان آج کے دن آپ کے لیے ورلڈ کپ جیت کے لایا تھا۔

میجر بلال ورک نے انضمام الحق کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ 1992 کا ورلڈکپ جتانے والا انضمام الحق تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی