پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا؟

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں لاہور میں بیجنگ انڈر پاس میں پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار کی طرف سے شہری کے ساتھ بد سلوکی اور سیدھا فائر کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد محکمہ داخلہ نے محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا گیا اور اس سیکیورٹی کمپنی کو سیل کر دیا جس کے اہلکار نے شہری پر براہ راست فائر کیا تھا۔

محکمہ داخلہ کے ایکٹ 2004 کے مطابق پرائیویٹ سیکیورٹی کمپینز  محکمہ داخلہ کی طرف سے دیے گئے ایس او پیز کی پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے’کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے‘، نجی گارڈز کی شہری پر فائرنگ اور تشدد، صارفین کی تنقید

مثلاً ان ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپینی کسی بھی ایسے شخص کو گارڈ نہیں رکھ سکتی جو ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہو۔

سیکیورٹی کمپنی گارڈ کو رکھتے وقت ان کا میڈیکل اپ چیک ضرور کروائیں۔

پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار پولیس سے مشابہہ لباس زیب تن نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیےلاہور انڈرپاس فائرنگ واقعہ: متعلقہ سیکیورٹی ایجنسی کے دفاتر سیل

پولیس حکام کا کہنا کہ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز کے خلاف عید کے بعد کارروائیوں کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کے ایس او اپیز کے مطابق پرائیویٹ سیکیورٹی کمپینز کے گارڈز کو نیلے رنگ کا یونیفارم پہننے کی اجازت ہے۔ وہ دوسرا کوئی یونیفارم نہیں پہن سکتے۔

پرائیویٹ کمپینز کے گارڈ کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جس میں کہا گیا کہ کمپینز والے ایلیٹ فورس کی یونیفارم سے مشابہہ اپنے گارڈ کو یونیفارم دے رہے ہیں، جس پر کمپینز والوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ آئندہ کوئی بھی پرائیویٹ کمپنی کا گارڈ پولیس ایلیٹ فورس کا بلیک یونیفارم نہیں پہنے گا اور نہ ہی ان سے مشابہہ کوئی بیج اپنی شرٹ پر لگائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کمپینز سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس جو ویگو ڈالے ہوتے ہیں وہ بھی پولیس کے مشابہہ ہوتے ہیں۔ اب پرائیویٹ کمپینز  سے کہا گیا ہے کہ پولیس سے ملتے جلتے ویگو ڈالوں کا استعمال نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیےلاہور میں فائرنگ کرنے والے نجی گارڈز کس کی سیکیورٹی کررہے تھے؟ پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے بعد پنجاب بھر میں پرائیویٹ کمپنیز کو ایس او پیز کے مطابق دیکھا جائے گا۔ اگر کوئی کمپنی محکمہ داخلہ کی طرف جاری کیے گئے ایکٹ کے مطابق عمل درآمد نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ بھی ہوگا اور اس کے ساتھ ہی ساتھ اس کمپنی کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں