آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل 2 نئے امپائرز کون ہیں؟

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی نے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں مزید 2 امپائرز کو شامل کرلیا  ہے

جنوبی افریقا کے علاءالدین پالیکر اور انگلینڈ کے ایلیکس وہارف، مائیکل گف اور جوئیل ولسن کی جگہ ایلیٹ پینل میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیم ڈار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل سے مستعفی

 ایلیکس وہارف نے انگلینڈ کی جانب سے 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد امپائرنگ میں قدم رکھا۔ وہ اب تک 7 ٹیسٹ، 33 ون ڈے اور 45 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔

ایلیکس وہارف 2024 کے مینز اور ویمینز ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹس میں بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب علاءالدین پالیکر جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں جو اب تک 4 ٹیسٹ، 23 ون ڈے اور 67 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

علاءالدین پالیکر خواتین کے 17 بین الاقوامی میچز، ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 اور انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان، امپائرز پینل میں پاکستانی بھی شامل

آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے پالیکر اور وہارف کو مرکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ دونوں امپائرز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

علاءالدین پالیکر اور  ایلیکس وہارف نے اپنی تقرری پر آئی سی سی کا شکریہ اداکیا ہے ، علاءالدین پالیکر کا کہنا ہے کہ ’یہ ان کے کیریئر کا ایک بڑا لمحہ ہے جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔‘

 ایلیکس وہارف نے کہا کہ انہیں اپنے ساتھیوں کی رہنمائی اور مدد کے بغیر یہ اعزاز حاصل نہ ہوتا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کے 2025-26 کے لیے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں پاکستان کے احسن رضا سمیت مختلف ممالک کے امپائرز شامل ہیں، جو دنیا بھر میں ہونے والے کرکٹ مقابلوں میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا