ویل چیئر پر عمرہ کیوں کیا؟ صارفین کی رجب بٹ پر تنقید

بدھ 26 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی دوستوں کے ہمراہ عمرہ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں انہیں صفا و مروہ میں سعی کرتے ہوئے ویل چیئر کا استعمال کرتے دیکھا گیا۔ جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے کہ ویل چیئر وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو بیمار ہوں یا زیادہ چل نہ سکتے ہوں تو رجب بٹ اور ان کے دوستوں نے اس کا استعمال کیوں کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا اللہ نے انہیں ٹانگیں نہیں دیں۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عمرہ کرنے گئے ہیں لیکن تھکن برداشت نہیں کر سکتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rajab Butt (@rajabislive94)

جہاں کئی صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں رجب بٹ کے مداح ان کے حق میں بات کرتے نظر آئے، ایک صارف نے کہا کہ یہ سوچیں کہ انہیں کتنی ٹینشن ہو گی کہ ان سے چلا بھی نہیں جا رہا تو کسی نے کہا کہ کوئی مسئلہ ہو گا تب ہی وہ ویل چیئر پر عمرہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل رجب بٹ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں خانہ کعبہ کے سامنے احرام کی حالت میں معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔

رجب بٹ نے کہا کہ ’میری جان، مال، والدین، اولاد اور خون کا ایک ایک قطرہ نبی پاک ﷺ پر قربان ہے۔ میں حلف لے کر کہتا ہوں کہ میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا‘، یو ٹیوبر رجب بٹ نے خانہ کعبہ کے سامنے معافی مانگ لی

انہوں نے کہا کہ ’مجھ سے جو بھی لا علمی میں ہوا اس کے لیے پہلے بھی معذرت کی تھی اور ایک بار پھر آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ اپنے دلوں کو میرے لیے صاف کر لیں‘۔

رجب بٹ نے کہا کہ ’میری تمام علمائے کرام، حکومت پنجاب اور پاک فوج سے گزارش ہے کہ اس معاملے پر نظر ثانی کی جائے اور مجھے انصاف دلوایا جائے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جس نمبر کی دفع مجھ پر لگائی جا رہی ہے میں نے اپنے وی لاگ میں بھی بتایا تھا کہ 295 مجھ پر جھوٹی لگائی گئی ہے لیکن جھوٹا لفظ کاٹ کر دو 295 پر فتویٰ دے دیا گیا، لیکن میں پھر بھی اس پاک جگہ پر کھڑا ہو کر سب سے معذرت کرتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کے خلاف ایک اور ایف آئی آر، یوٹیوبر بڑی مشکل میں پھنس گئے

واضح رہے کہ مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دفعہ 295 سی کی مبینہ توہین کے الزام میں تھانہ نشتر کالونی لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری نے رجب بٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں ان کے مذہبی جذبات اور توہین مذہب سے متعلق تعزیراتِ پاکستان کے دفعہ 295 سی کے تقدس کو پامال کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان