ولیمے پر جانے والے جوڑے پر فائرنگ، شادی کے اگلے ہی روز دلہن قتل

اتوار 25 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، جہاں ولیمے کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ سے دلہن جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کی شادی ایک روز قبل ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ رات سمن آباد چونگی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے دولہا دلہن کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کے چند ماہ بعد نئی نویلی دلہن قتل، شوہر اور گرل فرینڈ کی خوفناک سازش بے نقاب

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں 2 نامزد ملزمان سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں لڑکی کی ایک دوست کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم لڑکی کے اہل خانہ نے اس رشتے سے انکار کردیا تھا۔ نامزد خاتون ملزمہ، مقتولہ کی دوست ہونے کے ساتھ اس ملزم کی رشتے دار بھی ہے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس میں احتجاج کے خدشات، پیرس کے لوور سمیت متعدد عجائب گھر بند، سیاح مایوس

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

عالمی ایندھن بحران کے دوران روس کے 3 ڈیزل بردار جہاز امریکا روانہ

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ، کم عمر بچوں سمیت 11 افراد زخمی

چین کے آبی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارتی ڈیم کی تعمیر پر تنازع، مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟