اوپنر بلے باز حسن نواز نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے 5ویں ٹی20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

گزشتہ روز ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز نے ایک ہی ٹی20 سیریز میں تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 16 مارچ کو ڈیبیو کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹے، بعد ازاں دوسرے ٹی20 میں بھی یہی نتیجہ رہا تاہم تیسرے میچ میں انہوں نے سینچری جڑ کر سب کو حیران کردیا۔

مزید پڑھیں: حسن نواز کی شاندار کارکردگی، ’بابر اعظم نے خود کو کمرے میں بند کرلیا‘

نوجوان اوپنر چوتھے ٹی20 میچ میں ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ آخری میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے، اس طرح وہ ایک سیریز میں بطور اوپنر 3 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ٹی20 سیریز میں پاکستانی اوپنرز کی جانب سے سب زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں میں حسن نواز پہلے نمبر پر آ گئے ہیں وہ 3 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ٹی20 سیریز میں پاکستانی اوپنر کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں میں سر فہرست حسن نواز (5 اننگز) میں 3 بار دوسرے نمبر پر شاہ زیب حسن (2 اننگز) 2 بار تیسرے نمبر پر محمد حفیظ (3 اننگز) میں 2 بار جبکہ چوتھے نمبر پر محمد رضوان (4 اننگز) میں 2 بار شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب