حسن نواز کی شاندار کارکردگی، ’بابر اعظم نے خود کو کمرے میں بند کرلیا‘

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

حسن نواز مین آف دی میچ قرار پائے، حسن نواز نے صرف 42 گیندوں پر سینچری مکمل کی۔ ان کی شاندار سینچری میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

حسن نواز کی بہترین پرفارمنس اور حارث رؤف کے شاندار کیچ پر پر سوشل میڈیا صارفین ان کی تعریف کر رہے ہیں اور ان کو سراہتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔ سابق مڈل آرڈر بیٹر صہیب مقصود نے حسن نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلی اور تیز ترین ٹی20 سینچری مبارک ہو۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے بیان میں حسن نواز سے متعلق کہا تھا کہ کلب کرکٹ کا ماحول ان کا کیریئر خراب کر سکتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا یہ پہلا حسن نواز ہے جس نے پاکستان کے حق میں کچھ بہتر کیا۔

سلیم خالق لکھتے ہیں کہ پاکستانی اوپنرز واقعی آج جدید اور بے خوف کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔

احمد حسن بوبک نے کرکٹر حسن نواز کا موازنہ نواز شریف کے بیٹے حسن نواز سے کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی حسن نواز پاکستان کو بدنام کر رہا ہے اور کوئی حسن نواز پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے۔ نصیب اپنا اپنا

حمزہ نامی صارف نے حارث رؤف کی کیچ پکڑتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ ’حارث رؤف نے کیا کیچ پکڑا ہے‘۔

عدیل اظہر لکھتے ہیں کہ رضوان اور بابر اعظم کے فین کلب کی حسن نواز کی بیٹنگ لائن پر کیا رائے ہے؟ ایک ہی میچ کی بات ہے یا گراؤنڈ چھوٹا ہے۔

ایک ایکس صارف نے حسن نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ویرات کوہلی کی طرح کھیلا ہے، ’ٹھکائی بھی کرو اور ختم بھی کرو‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ضروری نہیں کہ ہر حسن نواز ملک کی بدنامی کا باعث بنے کچھ نام بھی روشن کرتے ہیں۔

ایک فیس بک صارف نے حسن نواز کی شاندار کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم نے خود کو کمرے میں بند کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی 20 سینچری بابر اعظم نے اسکور کی تھی، جنہوں نے 100 رنز کے لیے 49 گیندیں کھیلی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں