15 روز تک معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس مسافروں کو لے کر پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد 15 روز تک معطل رہنے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت کیا، اب یہ ٹرین کل جمعہ کو واپس پشاور جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کیا ہوا؟ قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ ٹرین سروس 27 مارچ سے بحال ہو جائےگی۔

مسافروں کو رخصت کرنے کے موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاکہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سروس معطل تھی، حنیف عباسی نے چارج سنبھال کر جعفر ایکسپریس کی سروس کو پشاور سے بحال کردیا۔

انہوں نے کہاکہ اس سوچ کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کہ پاکستان میں زندگی مفلوج ہو جائے، آج عوام کا جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کو شکست ہوگی۔

امیر مقام نے کہاکہ ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر امن کو بحال کرنا ہوگا، پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا کہ صرف اسلام آباد پر جا کر چڑھائی کریں۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کس کے لیے کام کر رہی ہے، کیا یہ لوگ صوبہ کی ترقی یا معاشی استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں، بیرونی ایجنڈے کو ریلیف دینے کے لیے پی ٹی آئی اپنا کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس کی روانگی ایک اچھا کام تھا لیکن صوبائی قیادت اچھے کام میں شریک نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، 4 مبینہ سہولت کار گرفتار

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا، اور اس دوران 18 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 26 افراد کو شہید کردیا تھا، جبکہ جوابی کارروائی میں فورسز نے 33 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا

غزہ میں 15 رضاکاروں کی شہادت: اسرائیلی فوج کا پیشہ ورانہ غفلت پر 2 افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ویڈیو

اوورسیز کانفرنس انتہائی مؤثر رہی، زبردست نتائج سامنے آئیں گے، رانا گلزار

بلوچستان کے مسائل کا حل کیسے ممکن، کیا پیپلزپارٹی نے صدارت کے بدلے نہروں کا سودا کیا؟

لاہور میں رنگارنگ ثقافتی میلے کی دھوم

کالم / تجزیہ

میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘

اجیت کور: لاہور کی سڑکوں پر جن کی یادوں کا سفر جاری رہا

پاکستانی میڈیا: سچ کے بجائے منظر نامے کا اسیر؟