چین کا ڈاکٹر یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے ڈاکٹر یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔

چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ ژوئی ژانگ سے بنگلہ دیش کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر یونس نے ملاقات کی، اس موقع پر چینی نائب وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد یونس کو صدر شی جن پنگ کی  جانب سے دورہ کے حوالے سے زبردست اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلہ دیش میں سیاسی بے چینی کی ذمہ داری آئی ایس آئی پر ڈال دی

بواؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس میں ایک میٹنگ کے دوران چین نے مونگلا پورٹ کی جدید کاری اور دشیر کنڈی سیوریج پروجیکٹ کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

ڈاکٹر یونس اس وقت بنگلہ دیش میں میں موجود ہیں جہاں کل وہ چینی صدر سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے۔

ڈاکٹر یونس اور چینی نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ پر روشنی ڈالی گئی، دونوں ممالک نے سرمایہ کاری، تجارت اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ڈاکٹر یونس نے بنگلہ دیش کی ون چائنا پالیسی پر قائم رہنے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ابتدائی حصہ لینے پر فخر کا اعادہ کیا۔

بنگلہ دیش نے چینی قرضوں پر سود کی شرح میں کمی اور کمٹمنٹ فیس معاف کرنے کی درخواست کی۔ ڈاکٹر یونس نے مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کو بنگلہ دیش میں منتقل کرنے کے لیے چین کی مدد بھی طلب کی اور پھلوں سمیت زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے بھی مدد کی درخواست کی۔

نائب چینی وزیراعظم نے 2028 تک بنگلہ دیشی اشیا کے لیے ڈیوٹی فری اور کوٹہ فری رسائی کا اعلان کیا اور آزاد تجارتی مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

چین نے تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے آم، جیک فروٹ، امرود اور آبی مصنوعات درآمد کرنے کا بھی عہد کیا۔

اس کے علاوہ بات چیت میں چین میں بنگلہ دیشی طلبا کے لیے وظائف میں اضافہ، بنگلہ دیش شپنگ کارپوریشن کے لیے سمندر میں جانے والے چار جہازوں کے لیے فنڈنگ اور روہنگیا بحران کے حوالے سے بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرنا شامل تھا۔

ڈاکٹر یونس نے نائب چینی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ملاقات کو بنگلہ دیش چین شراکت داری میں سنگ میل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم ہیں؟

ملاقات میں بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے مشیر فوز القبیر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور